Wednesday January 22, 2025

ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے قومی ٹیم کا اعلان

لاہور (نیوز ڈیسک) ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کے لیے پندرہ رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری پندرہ رکنی سکواڈ میں سرفراز احمد کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، فخر

زمان، بابر اعظم، شعیب ملک، آصف علی، حسین طلعت، آل راؤنڈر فہیم اشرف اور محمد نواز جبکہ بولرز میں شاداب خان، محمد عامر، حسن علی، راحت علی، عثمان شینواری اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔آصف علی، حسین طلعت اورشاہین آفریدی کو پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز یکم تا تین اپریل کراچی میں کھیلی جائے گی۔

FOLLOW US