Thursday February 13, 2025

وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی چیف جسٹس سے ملاقات کے لیے بے چین، کس کی ڈیوٹی لگا دی؟

اسلام آباد (ویب ڈیسک)نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار سے ملاقات کے لیے بے چین ہو رہے ہیں ، انہوں نے چیف جسٹس سے ملاقات کے لیے اٹارنی جنرل اشترا او صاف کی ڈیوٹی لگا دی ہے کہ وہ کسی طرح ان کی چیف جسٹس

اور ان کے سینئیر ججز سے میٹنگ کروائیں۔چیف جسٹس عوامی مسائل کے حل کے لیے زندگی داؤ پر لگا رہے ہیں اور یہ چیف جسٹس سے مل کر کیا کہنا چاہتے ہیں؟ ان کو چیف جسٹس سے کیا کام ہے،15 مرتبہ یہ چیف جسٹس سے ملاقات کرنے کا کہہ چکے ہیں، یہ لوگ عدالتوں کو گالیاں بکتے ہیں، چوہدری غلام حسین نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے چئیرمین سینیٹ پر بیان بازی کی حالانکہ چئیرمین سینیٹ ملک کا نائب صدر ہوتا ہے۔