Wednesday May 8, 2024

ہاشم آملہ بڑااعزازحاصل کرنے سے صرف چندقدم کے فاصلے پر

جوہانسبرگ(ویب ڈیسک)جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ہاشم آملہ کو ٹیسٹ میں 9 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کیلئے 61 رنز درکار ہیں اور توقع ہے کہ وہ آسٹریلیا کیخلاف چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ میں یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ ہاشم آملہ اب تک 116 میچز میں 48.31 کی اوسط سے 8939 رنز بنا چکے ہیں جس میں

28 سنچریاں اور 39 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ہاشم آملہ 9 ہزار رنز بنانیوالے جنوبی افریقا کے تیسرے بلے باز بن جائیں گے۔ ان سے قبل جیک کیلس اور گریم سمتھ یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں

FOLLOW US