Friday November 29, 2024

بھارتی فوج کی ایل اوسی کےجندروٹ اورکھوئی رتہ سیکٹر پربلااشتعال فائرنگ

راولپنڈی : بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ بدستور جاری ہے، بھارتی فوج نے ایل اوسی پر بلااشتعال فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون شہید اور کمسن بچی شدید زخمی ہوگئیں، پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایل اوسی پر جندروٹ اور کھوئی رتہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی ، بھارتی فوج نے شہری آبادی کو فائرنگ کرکے نشانہ بنایا۔

بھارتی فوج نے خود کار ہتھیاروں اور راکٹ لانچر سے نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک خاتون شہید اور کمسن بچی شدید زخمی ہوگئیں۔ شہید ہونے والی خاتون یاسمین کی عمر 36 سال اور زخمی ہونے والی عتیبہ ظاہرکی عمر 8 سال ہے۔ زخمی ہونے والی کم سن بچی کو قریبی طبی مرکز منتقل کردیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پاک فوج نے بھارتی فوج کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا ہے۔

FOLLOW US