Friday May 17, 2024

شاہد خاقان عباسی امریکہ جا کر کس چیز کی منت سماجت کرتے رہے؟؟؟جواب کیا ملا؟؟؟سینئر صحافی کے حیران کن انکشافات

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے سینئر صحافی اور تجزیہ کار ہارون الرشید نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی میاں نواشریف کے بچائو کےلئے منت سماجت لے کر امریکہ چلے گئے تھے۔ نجی ٹی وی چینل ایک پروگرام میں ہارون الرشید نے انکشاف کیا کہ شاہد خاقان عباسی اور ان کی حکومت کو جب فوج اور عدالتوں کو بلیک میل

کرنے کی کوششوں میں ناکامی ہوئی تو وہ امریکہ جا پہنچے اور ان سے نوازشریف کے بچائو کےلئے تعاون مانگا۔ تو آگے سے وہی سوال کہ افغانستا ن میں فوجی تعاون کروگے یا نہیں۔ امریکہ کو تو صرف اس بات سے غرض ہے ۔ سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی ایک وزیر اعظم ہیں ۔ انھیں کسی سیاسی کارکن یا کارندے کی طرح نہیں بلکہ ایک وزیراعظم کی طرح برتائو کرنا چاہیے ۔ اور جہاں یہ گئے تھے وہاں بیٹھی ہوئی سیاسی جماعتیں بھی یہی سب کچھ کررہی ہیںجو میاں نوازشریف کررہے ہیں ۔ راتوں رات بیٹھے بیٹھے یونینسٹ اور ری پبلک پارٹی بن جاتی ہے۔ ہماری حکومت کو صرف اس بات سے غرض ہے کہ کیسز کا فیصلہ لمبے عرصے تک ٹل جائے تاکہ اقتدار دوبارہ ملنے کے چانس مل جائیں۔

FOLLOW US