Friday April 19, 2024

شاہد آفریدی اغواءہوگئے ۔۔۔اینکر نے لائیو پروگرام میں رومن رائس کو جب بتایا تو ان کی کیا حالت ہوئی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل رائونڈ کرکٹر شاہد آفریدی کی تعدا د لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں میں ہے ۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ اور شاہد آفریدی کا تعلق اٹوٹ ہے ۔ پاکستان کی اپنی سپرلیگ ہو تو مداح ہر اس ٹیم کے دیوانے بن جاتے ہیں ۔جن کی طرف سے شاہد آفریدی کھیل رہے ہوتے ہیں۔ پاکستان سپرلیگ پر تبصروں کے ایک

پروگرام میں ایک خاتون اینکر نے سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم اور قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر رومان رئیس کو اپنے پروگرام میں مدعو کر رکھا تھا ۔اور اس دوران خاتون اینکر نے اپنے مہمانوں سے پوچھا کہ آپ کو شاہد آفریدی کے بارے میں کچھ پتہ چلا۔ انھیں کراچی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروںنے اغوا کر لیا ہے۔ یہ سن کر رومان رئیس اور اقبال قاسم سکتے میں آگئے ۔ خاتون اینکر نے اس کے بعد ایک ویڈویو دکھائی جس میں دو موٹر سائیکل سواروں کو کراچی کی ایک شاہراہ پر جاتے ہوئے دکھایا گیا ۔ انھوںنے اپنے ہاتھوں میں لالہ کا ایک فوٹو ماڈل ہاتھ میں اٹھا رکھا تھا جس میں وہ اپنے مخصوص انداز میں جشن منا رہے ہیں اور رپورٹ پیش کرنے والی خاتون کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ آفریدی کے دو مداحوں کو لالہ خود نہیں ملے تو انھوںنے ان کی تصویر کو ہی اغوا کر لیا۔ ویڈیو دیکھ کر رومان رئیس اور اقبال قاسم کی جان میں جان آئی اور دونوں بے اختیار مسکرا دیے ۔

FOLLOW US