Thursday May 9, 2024

PSL نے نئے ہیرے چن لیے ۔۔اب ہوگی ” سفید ہاتھیوں” کی چھٹی ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کےلئے کن نوجوان کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شامل کر لیا۔۔۔

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ایس ایل کے اختتام کے بعد اب قومی کرکٹ ٹیم کی تمام تر توجہ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلی جانےوالی تین میچز کی سیریز پر مرکوز ہوچکی ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلنے کےلئے اپنے پندرہ رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے ۔ جن میں کپتان سرفراز احمد کے علاوہ فہیم اشرف، محمد نواز، شاداب خان، محمد عامر، احمد شہزاد، فخر زمان، بابراعظم، شعیب ملک، حسن علی، راحت علی اور عثمان شنوری شامل ہیں ۔ جبکہ پی ایس ایل میں متاثر کن کاکردگی دکھانے کی بنا پر تین نوجوان کرکٹر ز کو بھی قومی ٹیم کا حصہ

بنایا گیاہے ۔ ان تین نئے کھلاڑیوں میں شاہین آفریدی، آصف علی اور حسین طلعت شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ان تینوں کھلاڑیوں نے پی ایس ایل کے میچز کے دوران اپنی صلاحیتوں کابھرپور اظہار کرتے ہوئے سلیکٹرز کو متاثر کیا تھا ۔

FOLLOW US