Friday May 17, 2024

نواز شریف کے بعد اب کس کو پارٹی کی سربراہی سے فارغ کر دیا گیا ؟؟

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان کی سربراہی کی طویل کھینچا تانی کا بالآخر الیکشن کمیشن آف پاکستا ن نے فیصلہ کر ڈالا ہے ۔فاروق ستار کو ایم کیو ایم پاکستان کی کنویئیر شپ سے ہٹا دیا گیا ۔ اس فیصلے کے بعد بہادر آباد میں مٹھائیاں تقسیم ہونے کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔ سابق سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے اس فیصلے پر کڑی تنقید کرتےہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو اس فیصلے کا اختیارہی نہیں۔ ہمیں گھر بھیجنے کی تیاری ہورہی ہے۔ جسٹس وجہیہ الدین کیس میں انھیں

عدالت بھیجا گیا ۔ دوسری جانب مرکزی رہنما فیصل سبز واری نے کہا ہے کہ رابطہ کمیٹی کے فیصلے آئین کے مطابق تھے ۔ پارٹی کا پرچم اور منشور ہمارے پاس ہے۔ بہادر آباد کے علاوہ ایم کیو ایم پاکستان کا اور کوئی بھی دفتر نہیں۔

FOLLOW US