Friday May 17, 2024

اسی وکٹ کا تو کپتان کو بےصبری سے انتظار تھا۔۔ بہت بڑی سیاسی طاقت تحریک انصاف میں شامل ،،، بنی گالا میں جشن

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف اور ایک اور شاندار کامیابی حاصل ہو گئی ہے ۔ مخالف سیاسی جماعت کی ایک اور قیمتی وکٹ خود کپتان کی جھولی میں آن گری ہے ۔ سابق صوبائی وزیرارباب ایوب کے صاحبزادے ارباب عثمان نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل92نیوز کی رپورٹ کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے سابق صوبائی وزیر ارباب ایوب کے صاحبزادے ارباب عثمان نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے بنی گالا میں ملاقات کی اور اپنے

تحریک انصاف میں شامل ہونےکا باضابطہ اعلان کیا ۔ انھوںنے عمران خان اور تحریک انصاف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور پارٹی کو اپنے غیر مشروط تعاون اور کوششوں کی یقین دہانی کرائی۔

FOLLOW US