Friday May 17, 2024

پاکستان کو کسی یہودی لابی کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اس کا بندو بست پہلے سے موجود ہے ۔۔کپتان نے چونکا دینے والا بیان دے ڈالا

ایبٹ آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ایبٹ آباد جلسے کے دوران ایک بار پھر اپنے سیاسی مخالفین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ عمران خان کہتے ہیں کہہ نوازشریف اور آصف زرداری پاکستان کے اربوں روپے لوٹ کر بیرون ملک منتقل کر چکے ہیں۔ اور اس کا نتیجہ یہ نکلاہے کہ پاکستانی شہریوں کے لیے تعلیم کا فقدان، بے روزگاری اور ہسپتالوں میں سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے مسائل پیدا ہوئے، جب عمران خان جلسے سے خطاب کر رہے تھے تو کارکنوں نے ڈیزل ڈیزل کے نعرے لگائے تو اس موقع پرتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ عوام میں بڑا شعور آ گیا ہے، انہوں نے کہا کہ شروع شروع میں

جب میں نے مولانا فضل الرحمان کو ڈیزل کہنا شروع کیا تو لوگوں نے مجھے کہا کہ آپ یہ بات نہ کریں کیونکہ یہ بات کرنے سے مولانا فضل الرحمان آپ پر کفر کا فتویٰ لگا سکتے ہیں، پھر اس وقت مولانا فضل الرحمان نے مجھے یہودی لابی کا ایجنٹ قرار دیا، عمران خان نے کہا کہ اس ملک میں مولانا فضل الرحمان،آصف علی زرداری اور میاں نواز شریف کے ہوتے ہوئے یہودی لابی کی سازش کی ضرورت نہیں ہے۔

FOLLOW US