لاہور (ویب ڈیسک)معروف صحافی حامد کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی شہباز شریف سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے معاملے میں اپنے بڑے بھائی نواز شریف کی بات مانیں گے۔کیونکہ شہباز شریف میں نواز شریف کو انکار کرنے کی ہمت نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ پرویز رشید کہتے ہیں کہ چوہدری نثار علی خان سے
متعلق فیصلہ شہباز شریف کریں گے۔اور شہباز شریف اور چوہدری نثار کی دوستی بھی بہت ہے۔لیکن میرے خیال سے کچھ معاملات پر چوہدری نثار علی خان اور شہباز شریف ایک پیج پر نہیں ہیں۔حامد میر کا کہنا تھا کہ کچھ روز قبل چوہدری نثار نے جو پریس کانفرس کی تھی اور اس میں جو بیانات دئیے تھے۔تو ان بیانات کے بعد شہباز شریف نے چوہدری نثار سے خاموش رہنے کی درخواست کی تھی۔جس پر چوہدری نثار نے جواب دیا تھا کہ اگر مجھے خاموش کروانا ہے تو باقی لوگوں کو بھی بولنے سے روکیں۔حامد میر کا مزید کہنا تھا کہ پرویز رشید اگر کہتے ہیں کہ چوہدری نثار سے متعلق فیصلہ شہباز شریف کریں گے۔تو پرویز رشید کے کہنے کا یہی مطلب ہے کہ شہباز شریف چوہدری نثار کو پارٹی سے نکالیں۔شہباز شریف چاہیں گے کہ چوہدری نثار پارٹی میں رہیں لیکن جب شہباز شریف پر دباؤ آئے گا تو وہ انکار نہیں کر سکیں گے۔کیونکہ شہباز شریف کی سب بڑی خوبی بھی یہی ہے اور کمزوری بھی کہ وہ نواز شریف کو انکار نہیں کر سکتے۔