Tuesday January 21, 2025

چینی شہری کی آواز میں بالی ووڈ فلم کے گانے کے چرچے

لاہور( نیوزیسک) چین کا کوئی شہری اگر چینی زبان میں گنگنائے تو یہ ایک عام سی بات ہے لیکن کسی چائینز کی آواز میں بالی ووڈ فلم کا کوئی اردو گانا سننا ایک نہایت دلچسپ تجربہ ہوگا۔ حال ہی میں ایک چینی گلوکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہوئی جس میں وہ ماضی کی مقبول بالی ووڈ فلم ’’آوارہ‘‘کا گانا ’’آوارہ ہوں‘‘ گنگناتے نظر آئے اور سب کی توجہ اپنی

جانب مبذول کروالی۔ چینی شہری نے بالی ووڈ فلم کا یہ گانا انتہائی مزے سے گایا جس میں ان کے دوستوں نے بھی بھرپور ساتھ دیا کچھ تو ان کے ساتھ ہم آواز ہوگئے جبکہ کچھ نے میز بجا کر موسیقی دی۔ اس گانے کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور لوگ اسے بہت پسند کر رہے ہیں۔

FOLLOW US