Tuesday January 21, 2025

شہزادہ ہیری کی شادی کے دعوت نامےتقسیم

اسلا م آ باد (آن لائن ) برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی شادی کے کارڈ مہمانوں میں تقسیم کردیئے گئے ہیں،دونوں 19مئی کو رشتہ ازدواج سے منسلک ہو جائیں گے ۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پرنس ہیری اور میگن مارکل 19مئی کو شادی کے بندھن میں بندھ جائینگے جبکہ شادی کی تقریب دوپہر سینٹ جارج چیپل، وِنڈسر کاسل میں منعقد کی

جائیگی۔ دعوت نامے سنہری مہر سے مزین ہیں اور لگ بھگ 6سو مہمانوں کو یہ کارڈز بھیجوا دئیے گئے ہیں۔ شادی کی تقریب کے سلسلے میں دیئے جانے والے ظہرانے کی میزبانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم سینٹ جارج ہال میں کریں گی جس میں 600 کے قریب مہمان شرکت کریں گے۔ دوسری جانب شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے تصویری سیشن کیلئے تقریب ونڈسر کیسل کے باہر پارک میں منعقد ہوگی۔ ہیری اور میگن کی منگنی گزشتہ سال نومبر کے آغاز میں لندن میں انجام پائی اوردونوں شادی کے بعد کنسنگٹن پیلس کے نوٹنگھم کاٹیج میں رہینگے

FOLLOW US