Tuesday January 21, 2025

اب آپ کہیں گی قرارداد پاکستان بھی آپ کے ابا جی نے لکھی تھی۔۔وہ تو دہشتگردوں کے ساتھ ۔۔۔۔ پی ایس ایل فائنل میچ کرانے کا کریڈٹ لینے کےلئے مریم نواز اور پیپلزپارٹی کے کس رہنما میں لڑائی شروع ہو گئی؟ کیا بحث چھڑ گئی؟؟

کراچی (این این آئی) کراچی میں نوبرس بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے موقع پرپی ایس ایل تھری کے کامیاب انققاد اورکراچی میں امن کی بحالی کا کریڈٹ لینے پربھی سیاستدانوں کی مورچہ بندی اورلفظی گولہ باری جاری رہی سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نے نوازشریف نے ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ کراچی میں جہاں ہڑتال

ہوتی تھی اب انٹرنیشنل کرکٹ لوٹ آئی ہے۔مریم نوازنے جہاں اپنے والد نوازشریف کا شکریہ ادا کیا وہیں آصف زرداری کے دور حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہآصف زرداری کی حکومت بھی یہ کام نہ کرسکی۔جواب میں پیپلزپارٹی کے صوبائی وزیرسعید غنی نے بھی سخت ردعمل کا اظہارکیا اورکہاکہ کراچی کے حالات بگاڑنے میں آپ کے ابا حضور کا بھی ہاتھ تھا، دہشت گردوں کو آپ کے ابا حضور اپنا بھائی کہتے تھے۔سعید غنی کا کہنا تھا کہ سوات آپریشن سے متعلق نواز شریف کا بیانیہ ریکارڈ پر ہے، کیا پتا کل مریم نواز یہ کہے کہ قرارداد پاکستان نواز شریف نے لکھی تھی، شکر ہے امن سے ،کھیل کے میدان آباد ہیں۔پی پی پی رہمنا ہیر سوھو نے بھی لفظی گولہ باری میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے مریم اورنگزیب کے بیان پراپنے رد عمل کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ مریم اورنگزیب صاحبہ سر سے جھوٹ کا دوپٹا اتارین اور سچ کا پہنیں،پی ایس ایل سندھ کے کیپیٹل کراچی میں ہونے کا سہرا فورسز اور سندھ حکومت کو جاتا ہے،ن لیگ پی ایس ایل کراچی میں نہیں کرانا چاہتی تھی پر وزیراعلی سندھ اور عوام کی کوششیں کامیابی سے ہمکنارہوئیں.سندھی عوام, سیکیورٹی فورسز اور وزیراعلی سندھ مبارک باد کے مستحق ہیں.ہیرسوہوکا مزید کہنا تھا لگتا ہے مریم اورنگزیب نے جھوٹ کی ڈگری حاصل کرلی ہے.یہان کراچی میں پی ایس ایل کا فائنل مئچ شروع ہوگا اور وہان نون لیگ کے وزرا کے چھرون پر مایوسی ہوگی۔

FOLLOW US