لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آج ریڈ کریسنٹ میڈیکل کالج کے کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران ہی چیف جسٹس نے فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے بندوبست کے احکامات جاری کر دیے ۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے آج سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ریڈ کریسنٹ میڈیکل کالج کے کیس کی سماعت کی ۔ جس کے دوران چیف جسٹس نے حکم دیا کہ ان کے دورہ سرگودھا کے لئے فوری طور پر ہیلی کاپٹر کا بندو بست کیا جائے ۔ انھوںنے کہا کہ ہیلی کاپٹر کا استعمال صرف وزیراعلیٰ کےلئے ہی نہیں ہوتا ۔ مجھے سرگودھا کے کالج کی انسپکشن کرنی ہے ۔ آج تو وہ بھی نہیں ہیں جو ہیلی کاپٹر پر بیٹھ کر
سیر کیا کرتے تھے۔ واضح رہے کہ ہفتہ کے روز چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے گلاب دیوی ہسپتال کا دورہ کیا تھا ۔ اس سے قبل وہ لاہور میں میو ہسپتال، ریڈ کریسنٹ میڈیکل کالج ، سروسز ہسپتال اور پی آئی سی کا دورہ کرچکے ہیں جبکہ کراچی میں وہ جناح ہسپتال کی انسپکشن بھی کرچکے ہیں۔