Tuesday January 21, 2025

کیا کپتان کو ایسا کرنا چاہیے؟؟؟؟؟ پی ایس ایل کے کراچی میں فائنل بارے عمران خان نے کیا متنازعہ بیان دے ڈالا؟؟؟حکومت نے سخت جواب دے ڈالا

اسلام آباد(این این آئی)وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ پی ایس ایل پرپاکستان کی کوششوں کو سراہنے کے بجائے عمران خان مستقل الزام تراشی کررہے ہیں خان صاحب خود کو جگائیں یہی وقت ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے بیان پرردعمل کااظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ایس ایل پرپاکستان کی

کوششوں کو سراہنے کے بجائے عمران خان مستقل الزام تراشی کررہے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران خان بدستورغلط بیانی کے موقف پراڑے ہوئے ہیں۔انہوں نے کاکہ خان صاحب خود کو جگائیں یہی وقت ہے۔وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ کراچی میں پی ایس ایل کے فائنل کا انعقاد شہرقائد کے پھر سے روشنیوں کا شہر بننے کی دلیل ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ جس شہر میں خوف کے سائے منڈلاتے تھے،آج اسی شہر میں لوگ جوق در جوق میچ دیکھنے آ رہے ہیں۔ شہریوں کا جذبہ اور ولولہ لائق تحسین ہے۔انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا ملک سے اندھیرے مٹانے، امن کو بحال اور کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے کا ایک اور وعدہ پورا ہو گیا۔انہوں نے کہاکہ قوم کی لازوال قربانیاں شہر قائد میں امن کی بحالی اور خوشیوں میں شامل ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ تمام قومی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں،ان کی آمد سے ملک میں کھیلوں کی سرگرمیاں فروغ پا رہی ہیں اور قوم کا جذبہ بڑھا رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن پورے ملک کو ترقی اور خوشحالی کا گہوارہ بنارہی ہے۔مریم اور نگزیب نے کہا کہ کراچی کی خوشیوں پر پوری قوم اور بالخصوص کراچی کی عوام کو مبارکباد دیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اللہ تعالی میرے وطن پر یہ بہار اور اس کی خوشیاں سدا سلامت رکھے ٗدعا ہے کہ آج کا دن خوشیوں اور سلامتی کے ساتھ پایا تکمیل کو پہنچے۔

FOLLOW US