Tuesday January 21, 2025

میں جہاز سے اتری تو یہ لوگ مجھ سے جنسی زیادتی کر ڈالیں گے ۔۔۔۔23 سالہ لڑکی نے دوران پرواز ایسا ہنگامہ کھڑا کر دیا کہ مسافر اور عملہ چونک کر رہ گئے

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کی ایک پرواز پر سوار نوجوان مسافر لڑکی نے عملےکو مصیبت میں ہی ڈال دیا ۔ اور اتنا شو ر وغل مچایا کہ پرواز میں سوار تمام مسافر بھی تنگ آگئے ۔ایک غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق مانچسٹر سے قبرص جانے والی پرواز میں سوا ر ایک 23سالہ لڑکی چھٹیاں منانے قبرص جا رہی تھی اور اس نے شراب پی

رکھی تھی جس کے بعد وہ خود اپنے قابو سے باہر ہو گئی اور مسافروں اور عملےکے ساتھ بد تمیزی شروع کر دی اور غلیظ گالیاں بکنا شروع کر دیں جس کی وجہ سے مسافروں کے ساتھ ساتھ عملےکو بھی شدید کوفت اور اذیت کا سامنا کرنا پڑ گیا ۔ شروع میں تو سب نے اس کی کسی بھی بات کا جواب نہ دینے میں ہی عافیت جانی لیکن جب گالیوں اور بد زبانی کا معاملہ برداشت کی حدیں پھلانگنا شروع ہو گیا تو عملے سے اسے پرواز نے باہر نکالنے کی ٹھان لی ۔اور پرواز کے یونان پہنچتے ہی عملہ اسے پرواز سے زبردستی اتارنا شروع ہو گیا ۔ اس کے بعد ایک نئی ڈرامائی صورتحال شروع ہو گئی اور لڑکی نے چیخ چیخ کر رونا شروع کر دیا اور کہا کہ اگر مجھے یہاں اتارا گیا تو میرا ریپ ہو جائے گا ۔ اور مجھے جسم فروشی پرمجبور کر دیا جائے گا ۔ میں کہیں نہیں جانا چاہتی مجھے برطانیہ چھوڑ کر آئو۔ لیکن عملے نے اس کی ایک نہ سنی اور اسے آف لوڈ کر دیا ۔ جس پر مسافروں نے خوشی کےمارے تالیاں بجانا شروع کردیں اور سکھ کا سانس لیا۔مجبور کر دیا جائے گا ۔ میں کہیں نہیں جانا چاہتی مجھے برطانیہ چھوڑ کر آئو۔ لیکن عملے نے اس کی ایک نہ سنی اور اسے آف لوڈ کر دیا ۔ جس پر مسافروں نے خوشی کےمارے تالیاں بجانا شروع کردیں اور سکھ کا سانس لیا۔

FOLLOW US