Tuesday January 21, 2025

غیر ملکی کھلاڑی کراچی جائیں تو وہاں جا کر یہ ایک کام لازمی کریں۔۔۔۔شہباز شریف نے حیران کن مشورہ دے ڈالا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی ہر پاکستانی کے لئے خوش آئند ہے تاہم سیاسی جماعتوںکے رہنمائوں کا بھی اس بارے میں جوش دیدنی ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجا ب محمد شہبازشریف کی طرف سے پی ایس ایل تھری میں حصہ لینے والے غیرملکی کھلاڑیوں کو ٹویٹ میں پر مزاح انداز میں کراچی کے لذیذ کباب کھانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ کراچی آنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کو میرا مشورہ ہے کہ وہ بندو خان کے کباب کھانا مت بھولیں۔ وزیراعلیٰ نے اپنے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ آج کرکٹ سے محبت کے جذبے نے خوف پر غلبہ پا لیا۔ انہوں نے پی ایس ایل تھری کا فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیموں کے لئے نیک ت

مناؤں کا اظہار کیا اور کراچی کے شہریوں کا حق میزبانی ادا کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔ وزیراعلیٰ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ مجھے 9 سال کے بعد نیشنل سٹیڈیم کراچی کے آباد ہونے پر بے حد خوشی ہے اور یہ لمحہ شکر کا لمحہ ہے۔

FOLLOW US