Thursday February 13, 2025

اب چودھری نثار مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑ سکیں گے ،،، ان کے پاس صرف ایک آپشن باقی ہے۔۔۔پارٹی قیادت نے واضح اعلان کر ڈالا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر داخلہ چودھری نثار اور پارٹی قیادت کے مابین اختلافات کا معاملہ اپنے منطقی انجام کی جانب بڑھ رہا ہے ۔ سینئر رہنما پر اب اپنی 33سالہ رفاقت کے دروازے بند ہوتے چلے جا رہےہیں۔سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پارٹی کے خلاف بیان دینے والے چوہدری نثار علی خان مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے۔نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات میں اپنے موجودہ بیانیے کے ساتھ ہی حصہ لے گی جبکہ پارٹی کے خلاف بیان دینے والے چوہدری نثار علی خان مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے۔انہوں نے

کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی قسمت کا فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب اور پارٹی کے موجودہ صدر میاں شہباز شریف کریں گے۔لیگی سینیٹر نے کہا کہ اب سابق وزیر داخلہ کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ پارٹی میں رہنا چاہتے ہیں یا پھر اپنی راہیں جدا کرنا چاہتے ہیں۔