Wednesday May 8, 2024

عابد شیر علی کے پی ایس ایل فائنل کےلئے کراچی پہنچتے ہی ان کےساتھ بہت بڑا ہاتھ ہو گیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کا فائنل دیکھنے کےلئے وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی بھی کراچی آن پہنچے ۔ ائیر پورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ آج عید جیسا دن لگ رہا ہے ۔ بھتہ خوری اور قتل و غارت گری سے خون آلود شہر میں آج امن نظر آرہا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ عابد شیر علی جیسے ہی میڈیا سے گفتگو کرنے کے بعد اپنی گاڑی میں بیٹھنے لگے تو معلوم ہوا کہ گاڑی لاک ہوگئی ۔انھوںنے

گاڑی کا دروازہ کھولنے کی بہتیری کوشش کی تاہم دروازہ نہ کھولنے پر انھیں دوسری گاڑی میں بٹھا کر سٹیڈیم روانہ کیا گیا ۔

FOLLOW US