اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چودھری نثار کے پارٹی سے اختلافات اور ان کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے موجود صورتحال میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی میدان میں کود پڑے ہیں جنھوںنے گزشتہ روز سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید کے بیان کا رد عمل دے ڈالاہے ۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ چودھری نثار کو مسلم لیگ (ن) کی جانب سے الیکشن کاٹکٹ دیے جانے کا فیصلہ کرنے کی اجازت کسی فرد واحد کو حاصل نہیں ہے ۔ اس کا فیصلہ کرنے کےلئے ایک مجوزہ فورم یعنی پارلیمانی بورڈ موجود ہے ۔ اپنے بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن میں انتخابی ٹکٹ دینے کا فیصلہ مشاورت سے کیا جاتا ہے ، پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ کوئی ایک فرد نہیں
کرسکتا ۔ واضح رہے کہ سابق وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ چودھری نثار اب مسلم لیگ (ن)کے فورم پر الیکشن نہیں لڑسکتے ۔ وہ یہ فیصلہ کر لیں کہ پارٹی میں رہنا چاہتے ہیں یا نہیں۔