Thursday February 13, 2025

پنگا لینا مہنگا پڑ گیا ۔۔ ماروی میمن کے خلاف بہت بڑا فیصلہ ہو گیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چئیرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما ماروی میمن کے اپنی پارٹی قیادت کے خلاف سوشل میڈیا بیان کے بعد پارٹی قیادت کی جانب سے بھی سخت رد عمل ظاہر کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ ایک نجی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ماروی میمن کو بے نظیر انکم سپورٹ کی چئیرپرسن شپ سے ہٹایا جاسکتا ہے ۔ رپورٹ میں دعویٰ کیاگیا ہے کہ حکومتی قیادت ماروی میمن کے اس متنازعہ بیان پر خاصی برہم ہے ۔ماروی میمن کو پہلے ہی پارٹی کے اہم اجلاسوں میں نظر انداز کیا جانے لگا تھا اور اب اس

بیان کے بات صورتحال ان کے لئے بد تر ہو گئی ہے ۔ واضح رہے کہ ماروی میمن نے گزشتہ روز اپنی ٹویٹس میں کہا تھا کہ کسی اور کے گناہ کی سزا کسی اور کو دی جا رہی ہے انسان سیاست بے عزتی کروانے کےلئے نہیں بلکہ اپنی عزت کےلئے کرتا ہے ۔