Wednesday May 8, 2024

پی ایس ایل فائنل: بڑے میزبان بڑے مہمان۔۔۔سندھ حکومت نے پاکستان کی کن طاقتور ترین شخصیات کو میچ دیکھنے کی دعوت دے دی؟ بریکنگ نیوز آ گئی

کراچی(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت دیگر اہم بڑی شخصیات کو پی ایس ایل کا فائنل اسٹیڈیم میں دیکھنے کی دعوت دی ہے۔ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیر اعلی سندھ نے بذریعہ خطوط وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چاروں

صوبوں کے گورنرز اور وزرائے اعلیٰ کو نیشنل اسٹیڈیم میں براہ راست فائنل دیکھنے کی دعوت دی۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ سندھ کے عوام پی ایس ایل فائنل کی میزبانی کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق مراد علی شاہ کے پاس فائنل کے 12 ہزار والے 100 ٹکٹس موجود ہیں جو سیکریٹریز، ایڈیشنل سیکریٹریز، سندھ کابینہ کے اراکین، میئر کراچی، سمیت انتظامی افسران کو دیئے جائیں گے۔یاد رہے نیشنل اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے لئے آنے والے شائقین کرکٹ ان ضروری ہدایات کو ضرور مدنظر رکھیں تاکہ پریشانی سے بچا جاسکے۔انتظامیہ کی جانب سے شائقین کرکٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ٹکٹ کے ساتھ اپنے شناختی کارڈ کی کاپی بھی ضرور لائیں اور ایسے شائقین جن کے پاس کسی اور کے شناختی کارڈ پر حاصل کردہ ٹکٹ ہے تو وہ متعلقہ شخص کے شناختی کارڈ کی کاپی ہمراہ لائیں۔نیشنل اسٹیڈیم کے دروازے شام 5 بجے بند کردیے جائیں گے اس لئے شائقین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 5 بجے سے قبل اسٹیڈیم میں داخلہ یقینی بنائیں۔شائقین کرکٹ کے گراؤنڈ میں کھانے پینے کی اشیا ساتھ لانے پر پابندی

ہوگی جب کہ وہ موبائل فون ساتھ لا سکتے ہیںتاہم پاور بینک لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ایسے شائقین جو اپنی گاڑیوں پر اسٹیڈیم آئیں گے انہیں مختص کردہ پارکنگ اسٹینڈ میں گاڑی پارک کرنا ہوگی جس کے بعد وہاں سے انہیں شٹل سروس کے ذریعے گراؤنڈ کے قریب لے جایا جائے گا اور انہیں پیدل چل کر اسٹیڈیم کے اندر داخل ہونا پڑے گا۔شائقین کے لئے مختلف مقامات پر چیکنگ پوائنٹس بنائے گئے ہیں اور انہیں مکمل چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت ہوگی۔ اس لئے شائقین کو تسلی کے ساتھ سیکیورٹی اہلکاروں سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔کراچی میں 9 سال بعد کرکٹ میں واپسی پر شہر بھر میں میلے کا سماں ہے اور ہر کوئی پی ایس ایل فائنل کے جنون میں مبتلا ہے۔شہر کی مختلف شاہراہوں پر کھلاڑیوں کی تصاویر آویزاں کی گئی ہیں جبکہ فائنل کے لیے نیشنل اسٹیڈیم تیار ہو چکا ہے۔اسلام آباد اور پشاور کے درمیان بڑا ٹاکرا رات 8 بجے شروع ہو گا اور اس سے قبل تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں علی ظفر، شہزاد رائے، آئمہ بیگ، فرحان سعید اور اسٹنگز پرفام کریں گے۔شائقین کے بیٹھنے کے لیے کرسیاں اور وی آئی پیز کے لیے ریڈ کارپٹ بھی بچھا دیا گیا ہے، صاف اور

ٹھنڈا پانی مہیا کرنے کے لیے 40 الیکٹرک کولر بھی اسٹیڈیم پہنچا دیئے گئے ہیں۔براڈ کاسٹر کا عملہ پی ایس ایل تھری کا فائنل میچ دنیا بھر میں براہ راست دکھانے کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہے۔

FOLLOW US