Friday November 29, 2024

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ۔۔!!! دہشتگردوں سے چھڑپ کے دوران کتنے جوان قوم پر قربان ہوگئے؟ اطلاعات آگئیں

بنوں (ویب ڈیسک) شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں 2 جوان شہید ہو گئے جب کہ جوابی کارروائی میں 7 دہشتگرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کی معلومات پر شمالی وزیرستان کے علاقے ذاکر خیل میں آپریشن کیا۔ آپریشن میں 7 دہشت گرد مارے گئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 سپاہی شہید ہو گئے۔ 23 سالہ شہید مومن شاہ کا تعلق ڈی آئی خان سے تھا اور 31 سالہ سپاہی محمد شاہ کا تعلق ایبٹ آباد سے تھا۔ محمد شاہ نے پسماندگان میں بیوہ اور تین بچیاں چھوڑی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

FOLLOW US