Wednesday May 8, 2024

پلے آف میچز میں کالی گھٹائیں برسانے کے بعد اب فائنل کے دن آسمان کا رنگ دکھلائے گا ؟ خبر دے دی گئی !

کراچی (ویب ڈیسک ) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں پی ایس ایل فائنل یعنی آج کے دن موسم متعدل رہے گا جب کہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ریجنل ڈائریکٹر محکمہ موسمیات شاہد عباس کا کہناہے کہ ویسے تو درجہ حرارت 36 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے مگر ایک خوش آئند بات یہ ہے کہ گزشتہ دوروز سے شہر میں چلنے والی ،سمندری سمت کی

جنوب مغربی ہوائیں منقطع جبکہ شمال مغربی ہوائیں چل پڑی ہیں جس کی وجہ سے ہوا میں نمی کا تناسب کم ہوگا کیونکہ ہوا میں نمی کاتناسب بڑھنے سے فضا میں حبس کی کیفیت طاری ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے گرمی کا احساس بڑھ جاتا ہے اور پسینہ آنا شروع ہوجاتا ہے ایسے موسم میں رش والی جگہ پر حبس اور بڑی حد تک گھٹن کی شکل میں گرمی کا احساس کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب، 13 فیصد رہنے کا امکان ہے جس سے موسم ہلکا پھلکا خوش گوار رہے گا محکمہ موسمیات نے اگلے 48 گھنٹوں کے دوران خشک موسم کی توقع ظاہر کی ہے جو مثبت بات ہے دوپہر کے بعد شام ڈھلنے پر درجہ حرارت انتہائی تیزی سے کم ہوگا موسم کا حال بتانے والوں پیش گوئی کی ہے کہ ہو امیں نمی کاتناسب کم ہونے اور ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار15کلومیٹر تک ہونے وجہ سے سٹیڈیم کے پچ پر کھیلنے والے کھلاڑیوں کو بھی دقت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔محکمہ موسمیات کا مزید کہناہے کہ شام تا رات کے اوقات میں درجہ حرارت26 ڈگری تک رہنے کی توقع ہے جو پی ایس ایل کی تفریح کو دوبالا کرنے کیلئے

FOLLOW US