Friday February 14, 2025

پی ایس ایل فائنل میں مصباح الحق کی شرکت سے متعلق فیصلہ کر لیا گیا

کراچی (نیوزڈیسک ) پی ایس ایل فائنل میں مصباح الحق کی شرکت سے متعلق فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا فائنل کل بروز اتوار کراچی کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ فائنل اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ فائنل کے حوالے سے اسلام آباد یونائیٹڈ کے مداحوں کو بڑی خوشخبری ملی ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق زخمی ہو جانے کے باعث کوالی فائر میچ میں شرکت نہیں کر پائے تھے۔ مصباح الحق کا ہاتھ فریکچر ہو گیا تھا جس کے باعث ان کی فائنل میں بھی شرکت مشکوک تھی۔ تاہم ہفتے کے روز مصباح الحق نے پی ایس ایل فائنل کی ٹرافی کی تقریب میں ڈیرن سیمی کے ہمراہ شرکت کی۔ اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر مصباح الحق کل کے فائنل میں شرکت کر سکتے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب مصباح الحق پاکستان میں کسی بڑے ٹورنامنٹ کے سلسلے میں اپنی ٹیم کی قیادت کریں گے۔