Monday February 17, 2025

چیف جسٹس ثاقب نثارکی گلاب دیوی ہسپتال آمد، خاتون کی شکایت پر موقع پر ہی بڑا حکم جاری کردیا

لاہور( این این آئی)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے گلاب دیوی ہسپتال کا دورہ کر کے مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا ،چیف جسٹس نے کالج کے العلیم میڈیکل کالج کا بھی دورہ کیا ۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں از خود نوٹسز کی سماعت کے بعدگلاب دیوی ہسپتال پہنچے اور مریضوں کو ایمر جنسی

وارڈ میں دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر ایک خاتون نے چیف جسٹس سے علاج معالجے میں درپیش مشکلات بارے شکایت کیجس پر انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو فوری طور پر خاتون کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ ہسپتال کی انتظامیہ نے جسٹس ثاقب نثار کو یونیورسٹی بنانے کے بارے میں بریفنگ دی جس میں انہوں نے بتایا کہ جو طلبہ داخلے سے محروم ہوئے ان کے لئے اضافی سیٹس دی ہیں، بہترین میرٹ کے حامل بچوں کو داخلہ دیں گے۔ ہسپتال انتظامیہ نے بریفنگ میں کہا کہ دو طرح کے کالجز ہیں جن کا معیار ہم نے بہتر کرنا ہے۔ بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ پی ایم ڈی سی کی ایڈہاک کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں تجاویز پیش کی ہیں کہ ہمیں میڈیکل کالجز کی ضرورت ہے۔چیف جسٹس نے کہا انتظامیہ بچوں کو میرٹ پرداخلہ دے، 8 لاکھ 50 ہزار معقول فیس رکھی ہے اس سے بڑھنی نہیں چاہیے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے گلاب دیوی ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور مریضوں کی شکایات سنیں۔