Thursday February 13, 2025

بھارت، آتشبازی کی فیکٹری میں دھماکا، 5 افراد ہلاک

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارت میں آتش بازی کی ایک غیرقانونی فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد ہلاک ہو گئے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ جھاڑ کھنڈ کے ضلع نالاندا میں رونما ہوئے اس حادثے کے نتیجے میں 3 بچے بھی مارے گئے۔ طبی ذرائع نے زخمیوں کی تعداد 16 بتائی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ غیرقانونی

فیکٹری ایک گھر میں قائم کی گئی تھی۔ بھارت میں بغیر حکومتی اجازت نامے کے آتش بازی کا سامان تیار کرنے والی متعدد غیرقانونی فیکٹریاں قائم ہیں.گزشتہ برس جون میں ایسی ہی ایک غیرقانونی فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں وسطی بھارت میں کم از کم 25 افراد ہلاک ہو گئے تھے