Saturday April 20, 2024

سونے کے شوقین پاکستانی ہو جائیں تیار

کراچی (نیوزڈیسک): سونے کے شوقین پاکستانی ہو جائیں تیار، سونے کی قیمت سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق سونا ایک ایسی چیز ہے جو ضرورت بھی ہے اور آسائش بھی ۔پاکستانی خواتین شادی بیاہ اور تقریبات کے موقع پر سونے کے زیوارات خصوصی طور پر پہنتی ہیں لیکن گزشتہ چند سالوں سے سونا عام پاکستانی کی پہنچ سے دور

ہوتا چلا جا رہا ہے۔ آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 18 ڈالر مہنگا ہو کر 1348 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ہے۔ کراچی میں فی تولہ سونا 700 روپے مہنگا ہونے کے بعد اس سال کی بلند ترین سطح پر آ گیا ہے۔ آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 600 روپے مہنگا ہو کر 49 ہزار 885 روپے کا ہو گیا جب کہ فی تولہ سونے کی قمیت 58 ہزار 200 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

FOLLOW US