Thursday February 13, 2025

مریم نواز نے پاک فوج کے افسران کو کیا پیغام بھجوا دیے؟؟؟سینئر تجزیہ کار حامد میر کے چونکا دینے والے انکشافات

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار حامد میر کا کہناہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے اس وقت اصل میں دو بیانیے ہیں ۔ ایک وہ ہے جسے انھوںنے پاکستانی عوام کے سامنے رکھا ہوا ہے ۔اور وہ ایک ہے جس کے تحت ایک حکومتی وزیر کئی لوگوں سے ڈیل کے خفیہ رابطے کررہا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے شروع شروع میں اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بیان بازی کی لیکن اب وہاں سے اپنی توجہ ہٹا کر وہ عدلیہ پر تنقید کررہے ہیں۔ اسی طرح نوازشریف کے لہجے میں نرمی آتے ہی ان کی بیٹی مریم نواز کا لہجہ سخت ہوتا جا رہا ہے ۔ لیکن مریم نواز نے بھی حالیہ دنوں

میں پاک فوج کے افسران کے ساتھ ملاقات کے لئے رابطے کیے ہیں۔اور انھوںنے ملاقات کےلئے ان فوجی افسران کو ملاقات کےلئے پیغام بھجوائے ہیں۔