Thursday February 13, 2025

پاکستان کی پہلی نیوز اینکر جو درحقیقت خاتون نہیں بلکہ خواجہ سرا ہے۔۔۔

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)نیو ز چینلز پر خوشگوار انداز میں خبریں دیتی ہوئی خواتین نیوز اینکرز اپنے ناظرین کےلیے خاص اہمیت رکھتی ہیں۔ تاہم اگر کسی بظاہر خاتون نظر آنے والی اینکر کےبارے میں یہ انکشاف ہوجائےکہ یہ خاتون نہیں بلکہ خواجہ سرا ہے تو یقینی طور پر لوگ دو باتوں پر اسے داد ضرور دیں گے ۔ نمبر ایک یہ کہ اس نے اپنے آپ کو ایک

اعلیٰ تعلیم یافتہ خاتون نیوز اینکر کے روپ میں ڈھالا اور نمبر دو یہ کہ اس نےاپنی جسمانی معذوری کو اپنی کمزوری اور ناکامی نہیں بننے دیا اور بلند ہمتی سے اپنے اہداف کا تعاقب جاری رکھا ۔ ایسا ہی معاملہ ایک خواجہ سرا نوجوان معاویہ ملک کا ہے جو ایک نیوزاینکر کے روپ میں سامنے آنے والے ہیں۔ کوہ نور نیوز چینل کی لانچنگ 23مارچ کو کی گئی ہے ۔ ڈائریکٹر نیوز سینئر صحافی بلال اشرف ہوں گے۔ اس چینل پر معاویہ ملک کی ایک نیوز اینکر کے طور پر خدمات سر انجام دیں گے ۔ جن کو کامیاب بنانے کےلئے سوشل میڈیا مہم بھی چلائی گئی ہے۔