Thursday February 13, 2025

شائقین کےلئے خوشخبری ہمارابورڈبھی اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے کا سوچ رہا ہے۔۔۔ کرکٹ کی دنیا کے مشہور ترین ملک نے اعلان کر دیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں غیر ملکی کرکٹ کی بحالی کی ضرورت کو نہ صرف پاکستانی عوام بلکہ غیر ملکی اہم شخصیات نے بھی سمجھنا شروع کر دیا ہے۔آسٹریلوی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے کہاہے کہ پاکستان نے پی ایس ایل کا ایونٹ کامیابی سے منعقد کرایا ہے ٗآسٹریلوی کرکٹ بورڈ کی اس پر گہری نظر ہے ٗامید ہے کہ ہماری ٹیم بھیجلد پاکستان کا دورہ کرے گی ۔آسٹریلوی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان اورآسٹریلیا کے کرکٹ بورڈز کاآپس میں رابطہ ہے،چاہتے ہیں کہ ہماری ٹیم بھی جلد پاکستان کا دورہ کرے گی۔ آسٹریلوی ہائی

کمشنر کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ سےپیار کرنے والے لوگ ہیں۔اور وہ چاہتے ہیں کہ جلد بڑی ٹیمیں ان کے ملک میں آکر کھیلیں ۔