اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کی اپنی سیاسی قیادت سے مخالفت آئے روز بڑھتی ہی جا رہی ہے ۔ اور کشیدگی اور تنائو میں اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے۔اس پر سیاسی مبصرین بڑی گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور آئےروز اہم انکشافات کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس با رسینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے بھی حیران کن انکشاف کر ڈالا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئت صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ چودھری نثار اگلا الیکشن آزاد امیدوار ہی کی حیثیت سے لڑنے والے ہیں۔ انھوںنے کہا کہ کچھ لوگ چاہتے
ہیں کہ چودھری نثار اپنی پارٹی سے بغاوت کا اعلان کرتے ہوئے تحریک انصاف میں چلے جائیں ۔لیکن میری اپنی ذاتی رائے یہ ہے کہ چودھری نثار آزاد حیثیت سے ہی الیکشن لڑیں گے ۔ اور ممکن ہے کہ وہ جیت بھی جائیں۔