Sunday July 20, 2025

شہزادہ محمد بن سلمان نوازشریف سے سخت ناراض ہو گئے۔ حسین نواز کے خلاف کیا کرنے کا حکم دے ڈالا؟؟چونکا دینے والا انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی حکام کی جانب سے حسین نواز کے اثاثہ جات کی تحقیقات کا انکشاف ہوا ہے۔ سینئر ملکی صحافی اور اینکر محمد مالک نے بتایا ہے کہ سعودی عرب میں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز کے اثاثوں اور منی

ٹرانزیکشن کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد مالک کا کہناتھاکہ سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف جب گزشتہ دنوں سعودی عرب کے دورے پر گئے ہوئے تھے تو اس دوران انھوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے کچھ کمٹمنٹ کی تھی۔لیکن وہ وطن واپس آتے ہی اس سے منحرف ہو گئے ۔ جس پر شہزادہ محمد بن سلمان نوازشریف سے سخت ناراض ہیں اور انھوںنے حسین نوازکے اثاثوں اور منی ٹرانزیکشن کی تحقیقات کا حکم دے ڈالا ہے۔ واضح رہے کہ نیب حکام نے جب نوازشریف کے دونوں بیٹوں کی کاروباری تفصیلات بھجوانے کےلئے برطانوی حکومت سے رابطہ کیا تھا تو برطانوی حکومت نے حسن نوازکو اپنا شہری قرار دیتے ہوئے ان کے حوالے سے تفصیلات دینے سے انکار کر دیا تھا تاہم حسین نوازکے حوالے سے مطلوبہ ریکارڈ فراہم کیے جانے پر آمادگی ظاہر کر دی تھی۔