اسلام آباد میں پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں طیارہ گر گیا ہے۔طیارہ اسلام آباد کے علاقے شکر پڑیاں کے قریب چاند تارا کے جنگل میں گرا۔طیارہ گرنے کے بعد دور سے ہی دھویں کے باڈل اٹھتے دکھائی دیتے رہے۔دھویں کے بادل شکر پڑیاں سے اٹھتے نظر آ رہے ہیں۔ امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر روانہ ہو چکی ہیں۔ابتدائی طور پر کسی جان نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔اس سے قبل کہا جا رہا تھا کہ شاید یہ کوئی مسافر طیارہ ہے تاہم بعد میں بتایا گیا کہ یہ پاک فضائیہ کا جنگی طیارہ ہے جو ریہرسل کے دوران گر کر تباہ ہوا۔اسلام آباد میں ان دنوں یوم پاکستان کی تقریب کی تیاریوں کے حوالے سے فضائیہ کے جنگی جہاز پروازیں کر رہے ہیں۔
جس جگہ پر طیارہ گرا وہاں جنگلات تو موجود ہیں لیکن ساتھ ساتھ دو تین پکنک پوائنٹس بھی موجود ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق معمول کے مطابق ایک جنگی جہاز سیکٹر ایف سیکس کے اوپر پرواز کر رہا تھا کہ اچانک ان کا رخ نیچے کی جانب ہو گیا۔اور انہیں لگا کہ یہ معمول کا جنگی کرتب ہے لیکن جہاز دوبارہ اوپر نہیں آیا اور چند سیکنڈز بعد ہی اس جگہ سے دھوئیں کے بادل دکھائی دئیے۔ اب سیکورٹی اداروں اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔ریسکیو کی ٹیمیں بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں جب کہ سیکیورٹی اداروں نے حادثے کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا۔
اسلام آباد پاک فضاہیہ کا طیارہ دوران پرواز گر کر تباہ
مزید تفصیلات کا انتظار
pic.twitter.com/uQAEaOAunR#Islamabad— 🇵🇰Pakistan Zindabad🇵🇰 (@GumnamSipahiii) March 11, 2020