Thursday February 13, 2025

سب کو خوش کرنا پڑتا ہے ، تب جا کر کہیں ۔۔۔۔۔۔بھارتی فلمی اداکارہ نے ٹی وی شو پر ایسی بات کہہ ڈالی کہ پورےبھارت میں ہنگامہ مچ گیا

چنائی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی میں کئی فلم انڈسٹریاں اس وقت فلم سازی کر رہی ہیں اورایک بڑے ملک کو فلم سازی کی صنعت کے اعتبار سے ملک خطوں میں بانٹ دیا گیاہے ۔ اس طرح یہ فلم انڈسٹریاں ملکی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے متوازی چل رہی ہیں ۔ تلیگو فلموں کی انڈسٹری کو جولی ووڈ کا نام دیا گیا ہے اور اس فلم انڈسٹری میں کام کرنے والی ایک خاتون

اداکارہ نے کام ملنے کے پیچھے چھپے شرمناک رازوں سے پرد ہ اٹھا دیا ۔ سری ریڈی فلمی دنیا میں پچھلے سات سالوں سے قدم جمائے ہوئے ہیں ۔ ایک ٹی وی پروگرام میں انھوںنے ایک ایسا انکشاف کر دیا کہ ملک بھر میںکام کرنے والی تمام خواتین اداکارائوں کے حوالے سے چشم کشا سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ سری ریڈی کہتی ہیں کہ کام صرف شوق اور صلاحیتوں سے ہی نہیں مل جایا کرتے ۔ اس کے لئے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر سمیت بہت سارے لوگوں کی خواہشیں پوری کرنا ہوتی ہیں۔ سری ریڈی کا کہنا تھا کہ اس انڈسٹری میں فلم ڈائریکٹر، پروڈیوسر، کوآرڈینیٹر، حتیٰ کہ کیمرہ مین تک ہر کوئی فلم میں کام کے بدلے جنسی مطالبات کرتا ہے۔ سری ریڈی نے کہا کہ تلیگو انڈسٹری میں دو الفاظ آپ کو بہت زیادہ سننے کو ملیں گے۔ تعاون اور سمجھوتہ ۔ تلیگو انڈسٹری کو لے کرایک ایسی تصویر بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں ایک خاتون اداکارہ کو ایک مرد کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دیکھا جاسکتا ہے۔ اورانکشاف یہی ہے کہ یہ سری ریڈی ہی ہیں۔