Saturday November 30, 2024

اشرف غنی کی تقریب حلف برداری پر راکٹوں سے حملہ، افسوسناک اطلاعات

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) آج افغانستان میں اشرف غنی اور عبد اللہ عبداللہ دونوں صدور نے الگ الگ حلف اٹھایا۔ اشرف غنی نے ایوان صدر جب کہ عبداللہ عبداللہ نے کابل میں حلف اٹھایا۔اشرف غنی کی تقریب حلف برداری کے دوران دو دھماکوں کی آواز سنی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اشرف غنی کی تقریب کے دوران راکٹ حملہ کیا گیا جب کہ فائرنگ کی آواز بھی سنی گئی۔اشرف غنی راکٹ حملے کے دوران محفوظ رہے۔دھماکہ ہونے کے بعد تقریب میں بھگدڑ مچ گئی جب کہ افغان صدر نے تقریب سے خطاب جاری رکھا،دھماکے کی وجہ سے تقریب میں موجود لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔یہاں ایک بات قابل ذکر ہے کہ تقریب کے دوران امریکی ایلچی زلمے خلیل زاد بھی موجود تھے تاہم وہ بھی اس حملے میں محفوظ رہے ۔

خیال رہے کہ آج افغانستان کے نومنتخب صدر اشرف غنی نے اپنی تقریب حلف برداری مؤخر کر دی تھی۔صدارتی انتخابات حتمی نتائج کے اعلان سے قبل ہی متنازعہ ہو گئے تھے۔ انتخابات حتمی نتائج کے اعلان سے قبل ہی متنازعہ ہو گئے تھے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اشرف غنی کی کامیابی کا اعلان ملکی الیکشن کمیشن نے کیا لیکن سابق چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ بھی صدارتی انتخابات میں کامیابی کا دعویٰ رکھتے ہیں۔ دونوں افغان سیاسی رہنما پیر کو صدر کا حلف اٹھانے کا اعلان کیے ہوئے تھے۔اشرف غنی کی جانب سے حلف اٹھانے کو ملتوی کرنے کے بعد عبداللہ عبداللہ نے بھی اپنی حلف برداری کو مؤخر کر دیا تھا،تقریب حلف برداری تنازع کا شکار ہو گئی تھی۔تاہم اب دونوں صدور نے بیک وقت حلف اٹھا لیا ہے۔ افغانستان میں آج اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ دونوں نے صدارتی حلف لیا۔اشرف غنی کے ساتھ ساتھ عبداللہ عبداللہ نے بھی افغانستان کے صدر کا حلف اٹھایا۔اشرف غنی نے ایوان صدر جب کہ عبداللہ عبداللہ نے کابل میں حلف اٹھایا۔

FOLLOW US