لاہور (نیوزڈیسک)معروف صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ سابق صدرپرویز مشرف کو سزا نہ ہونے کا سب سے زیادہ فائدہ مسلم لیگ ن کو ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی و کالم نگار حامد میر اپنے ’’ایک کالم لو وہ پھر آ رہے ہیں‘‘ میں لکھتے ہیں کہ سابق صدر پرویز مشرف کے اقتدار سے رخصتی کو دس سال ہونے والے ہیں۔ ان دس سالوں میں وہ پاکستانی
فوج کے لئے دردِ سر بنے رہے۔ اور اب وہ پاکستان کی عدلیہ کے لئے ایک بہت بڑا چیلنج بن چکے ہیں۔ انہیں عدالتوں سے سزا مل گئی تو نواز شریف کے سیاسی بیانیے کی عمارت زمین پر ہی رہے گی لیکن اگر پرویز مشرف کو سزا نہ ملی تو پھر نواز شریف کےبیانئے کو بہت طاقت ملے گی۔حامد میر نے یہ بھی لکھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کبھی بھی پرویز مشرف کے ساتھ سخت رویہ اختیار نہیں کرے گی۔کیونکہ ن لیگ کا اسی میں فائدہ ہے کہ پرویز مشرف کو کلین چٹ مل جائے۔حامد میر نے یہ بھی کہا کہ پرویز مشرف کا پاکستان آنا ضروری ہے کہ تا کہ سب کو پتہ چلے کہ پاکستان کی عدالتیں صرف سیاستدانوں کو سزائیں دیتی ہیں یا سابق فوجی ڈکٹیٹر کو بھی سزا دے سکتی ہیں۔