مظفر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان میں سڑک کے ایک اور المناک حادثے میں کئی قیمتی جانیں چلی گئی ہیں۔ جبکہ کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وادی جہلم میں کنٹرول لائن کے قریب دکھن کے مقام پر مسافر جیپ موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جب کہ 6 زخمی ہوگئے۔مقامی ذرائع کے مطابق مسافرجیپ وادی کھلانا سے چکوٹھی آرہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوئی جب کہ حادثے میں جاں بحق و زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
