اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت اسلامی نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کیلئے تحریک انصاف کے امیدوار اعظم سواتی کی حمایت کا اعلان کردیا۔ اطلاعات کے مطابق بدھ کو تحریک انصاف کے ینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کیلئے نامزد امیدوار سینیٹر اعظم سواتی نے جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق سے ملاقات کی ۔اس موقع پر جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ یعقوب بھی موجود تھے۔ ملاقات میں سینیٹر اعظم خان سواتی نے جماعت اسلامی سے قائد حزب اختلاف کیلئے
حمایت مانگی جس پر جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے انہیں اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی جس پر سینیٹر اعظم خان سواتی نے جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کیا۔