کولمبو (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی کرکٹ ٹیم کے سابق آف سپن بائولر ہر بھجن سنگھ نے بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں پر پابند ی عائد کرنے کا مطالبہ کر ڈالا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی سپنر نے مطالبہ کیا ہے کہ تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کو ان کے نامناسب رویے کی سزا ملنی چاہئے۔ ہر بھجن سنگھ نے کہا کہ بنگلہ دیش کےکھلاڑیوں کا امپائر کے فیصلوں پر نا مناسب رویہ ناقابل برداشت ہے۔ شکیب الحسن نے تو اپنے کھلاڑیوں
کو گرائونڈ سے بھی باہر بلانے کی ٹھان لی تھی۔ اگرچہ انھوںنے اپنے رویے پر معافی مانگ لی ہے لیکن ان واقعات میںملوث کھلاڑیوں پر چند میچز کی پابندی عائد کی جانی چاہیے۔