اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف نے گزشتہ روز نیب عدالت کے سامنے پیشی کے دوران حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا قول اور غالب کے شعر جبکہ ان کی بیٹی مریم نواز نےمیاں محمد بخش کا کلام پیش کر ڈالا۔ صحافی نے سوال کیا کہ جن کے ساتھ آپ نے نیکی کی اور احسانات کیے وہ آج آپ کو بھول گئے ۔ جس پر سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا قول ہےکہ جس کے ساتھ نیکی کرو ۔ ا س کے شر سے بچو۔ اسی طرح مریم نواز نے بھی پنجابی کلام پیش کیا ”چنگیاں نال جے نیکی کریئے نسلاں تک نئیں بھلدے۔ بد نسلاں نال جے نیکی کریئے تے پٹھیاں چالاں چلدے“۔ مریم نواز نے مزید کہاکہ طارق
فضل چوہدری کہہ رہے ہیں ہم نیکی کرکے دریا میں ڈالتے ہیں لیکن وہ ہمارے پیچھے پڑ جاتے ہیں۔اس موقع پر مسلم لیگ (ن)کے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل نے صحافی اور سکیورٹی اہلکار ٹیموں کےلئے سموسے، ٹی کیک، چائے اور بسکٹ منگوا لئے ۔ یہ ساری محفل بڑی خوشگوار ماحول میں آگے چلتی رہی اور سابق وزیراعظم صحافیوں کے سوال پر قہقہے لگا کر ہنستے رہے۔