Thursday October 24, 2024

مسلم لیگ (ن)کی ایک اور وکٹ گرگئی ۔۔کس پارٹی میں شامل ہوگئے ؟؟؟آپ بھی جانیں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن)کو شدید جھٹکا لگ گیا ہے ایک بار پھر مخالف سیاسی جماعت ان کے رکن اسمبلی کی وکٹ اڑانےمیں کامیاب ہو گئی ہے ۔اس بار رکن سندھ اسمبلی ہمایوں خان نے اپنی سیاسی وفاداری بد ل ڈالی ہے اور پیپلزپارٹی کا حصہ بن گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے رکن صوبائی اسمبلی ہمایوں خان نے مسلم لیگ (ن) کو خیر باد کہہ کرپاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیاہے۔ اس بات کا اعلان انھوںنے اپنی رہائشگاہ پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔ پریس کانفرنس کے موقع پر سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ اور پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور بھی موجود تھیں جنھوںنے ہمایوں خان کو خوش

آمدیدکہتے ہوئے ان کے فیصلے کی تعریف کی ۔ تاہم پریس کانفرنس کے دوران ہی ہمایوں خان کی رہائشگاہ کی بجلی معطل کر دی گئی ۔ جس پر وہاں پر موجود پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے جئے بھٹو کے نعرے لگانا شروع کر دیے۔

FOLLOW US