Thursday October 24, 2024

پی ٹی آئی کے مشہور موسیقار سلمان احمد نے ڈاکٹر عامر لیاقت سے بڑا مطالبہ کردیا

لاہور (نیوزڈیسک)معروف گلوکار سلمان احمد نے ڈاکٹر عامر لیاقت سے جنید جمشید کے اہل خانہ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق معروف اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت نے پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا تھا جس پر عمران خان کے انتہائی قریبی دوست اور معروف گلوکار سلمان احمد نے ڈاکٹر عامر لیاقت کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر ناخوشی کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی ائی سے الگ ہو گئے تھے۔ اور اس متعلق ایک ٹویٹ بھی کی تھی جس میں انھوں نے کہا تھا کہ دنیا کے سامنے پینتیس سال تک عمران کا دفاع اور حمایت کرنے اور اور ان کی بات کو درست کہنے کے بعد اب میں ایسا نہیں کر سکتا۔مجھے خدشہ ہے کہ عمران کو خوشامدیوں نے گھیر لیا ہے۔ اور اب سلمان احمد نے ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ وہ مرحوم جنید جمشید کے اہل خانہ سے معافی مانگیں۔ہم اس طرح پاکستان میں کسی کو اسلام کو مسخ کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

FOLLOW US