Saturday November 30, 2024

پاکستانی معیشت کونقصان پہنچانے کا منصوبہ , کرونا وائرس کی دہشت پھیلانے میں اسرائیل اور بھارت کا ہاتھ نکل آیا

لاہور : سینئر صحافی رانا عظیم کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے حوالے سے سوشل میڈیا پر افراتفری پیدا کرنے اور اسلامی ممالک بالخصوص پاکستان میں اس حوالے سے زیادہ پروپیگنڈا پھیلانے کے پیچھے غیر ملکی قوتیں نکل آئیں۔مصدقہ ذرائع کے مطابق کرونا وائرس کے حوالے سے سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ پراپیگنڈا جن اکاؤنٹس سے ہو رہا ہے ان میں سے بیشتر اکاؤنٹس اسرائیل اور بھارت سے آپریٹ کیے جانے لگے۔

کرنا کے پھیلاؤ سے زیادہ پراپیگنڈا کے ذریعے کسی ملک کی معیشت کو تباہ اور افراتفری پیدا کرنے کے لیے باقاعدہ بھاری فنڈنگ پلاننگ کے تحت ان ممالک میں زیادہ کی گئی جن سے اسرائیل،بھارت اور دیگر دو بڑی قوتیں خوفزدہ ہیں۔اس سلسلے میں باقاعدہ کئی ایسے سوشل میڈیا سیل بنائے گئے ہیں جب پر کئی ڈمی تصاویر،ڈمی مریض اور کئی جھوٹیں خبریں اس طرحج پھیلائی جا رہی ہیں کہ نہ صرف معیشت پر اثر پڑے بلکہ ملک میں ایسی افراتفری پھیل جائے کہ ہر شخص پریشان نظر آئے۔ اس ضمن میں کئی ایسے میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد کئی سیاسی جماعتوں کے سوشل میڈیا ورکرز کو بھی استعمال کیا جا رہا ہے جن کا حکومت مخالف سیاسی جماعتوں سے تعلق ہے،وہ ملکی مفاد کے بجائے ذاتی عداوت او سیاسی رنجش پر غیر ملکی ایجنڈے کو پروان چڑھا رہے ہیں۔ایسے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور عناصر کو چیک کیا جا رہا ہے جو غلط معلومات پھیلا کر خوف طاری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔یاد رہے کراچی میں کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا ، مریض کی شناخت 22 سالہ یحیٰی جعفری کے نام سے ہوئی، مذکورہ مریض کو نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ کہ یحییٰ جعفری ایران سے بس کے ذریعے پاکستان پہنچا تھا اور اسکے ساتھ اہل خانہ بھی موجود تھے جنکا بھی معائنہ کیا گیا۔

FOLLOW US