Friday February 14, 2025

خودکش دھماکہ،،26افراد جاں بحق، تعداد بڑھنے کا خدشہ

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)ایک دفعہ پھر پاکستان کے پڑوسی ملک کو بدترین دہشتگردی کا نشانہ بن ڈالا گیا ہے ۔ اس پر ایک تعلیمی ادارے پر مذموم اور شدت پسندانہ کارروائی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دہشتگردی کے خوفناک واقعے میں 26افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہو ئی ہیں۔ جبکہ ڈیڑھ درجن کے

قریب افراد شدید زخمی ہو کر قریبی ہسپتال میں منتقل ہو گئے ہیں۔کئی زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے اور ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق کابل یونیورسٹی اور علی آباد ہسپتال کے قریب ایک شخص نے خود کو خودکش دھماکے سے اڑادیا۔ عینی شاہدین نے بھی دھماکے کو خود کش قرار دے ڈالاہے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیرائوکر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔