Thursday February 13, 2025

پشاور زلمی کو جیت کی خوشیاں راس نہ آئیں۔۔ سب سے جاندار غیر ملکی کھلاڑی انجری کی وجہ سے پاکستان سے چلا گیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور زلمی کو ایک بہت بڑا جھٹکا لگ گیا ہے ۔ کل کی شاندار کامیابی کےبعد اب ٹیم کےلئے بری خبر آگئی ہے ۔ٹیم کے اہم غیر ملکی کھلاڑی پاکستان سے روانہ ہو گئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ بلے باز تمیم اقبال انجری کا شکار ہو گئے ہیں اور وہ ہنگامی طور پر گھٹنے کے آپریشن کے لئے بینکاک روانہ ہو گئے ہیں۔ ٹیم کے ذرائع نے کہا ہے کہ اگر پشاور زلمی کی ٹیم فائنل میچ تک رسائی حاصل کر لیتی ہے تو تمیم اقبال کھیلنے کےلئے دستیا ب ہو ں گے ۔ تمیم اقبال نے

گزشتہ روز بھی حفیظ کے ساتھ مل کر اچھی پارٹنر شپ قائم کی تھی اور وہ اچھی فارم میں دکھائی دے رہے تھے۔