لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے پلے آف رائونڈ کے گزشتہ روز کھیلے گئے میچ کو اب تک کا سب سے سنسنی خیز میچ کہا جائے توبے جا نہ ہو گا۔ میچ میں دلچسپی کا عنصر آخری گیند تک برقرار رہا۔ جان لڑانے والے انور علی آخری گیند کو بائونڈری لائن سے باہر نہ پھینک سکے اور ان کا ساتھی دوسرا رن لیتے ہوئے آئوٹ ہوگئے۔اس دوران سٹیڈیم میں موجود ایک لڑکی جو کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا یونیفارم پہنے ہوئے تھی، کو بار بار روتے ہوئے دیکھا گیا۔ یہ منظر خاصا جذباتی منظر تھا ۔ اور جسے میچ سے کوئی دلچسپی نہیںتھی وہ بھی اس نوجوان لڑکی کو
روتا دیکھ کر اداس ہو گیا۔ سب جاننا چاہتے تھے کہ یہ لڑکی آخر کون تھی۔ تب جا کر معلوم ہوا کہ یہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک جاوید عمر کی بیٹی ہے جو اپنی ٹیم کا ہارتا دیکھ کر پھوٹ پھوٹ کر رو رہی تھی۔