Friday February 14, 2025

دوسرا میچ بارش سے کی وجہ سے منسوخ ہونے کا خدشہ،، ایسی صورت میں کون سی ٹیم فائنل میں جگہ بنا لے گی؟؟اہم رپورٹ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پلے آف رائونڈ کے اہم میچ میں پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایک رنز سے ہرا دیا ہے۔ میچ کا فیصلہ آخری گیند پر ہوا جب تین رنز جیت کےلئے چاہیے تھے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا بلے باز دوسرا رنز لینے کی کوشش میں رن آئوٹ ہوگیا۔ اب دوسرا ایلیمینٹر میچ فائنل میںاسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلنے والی ٹیم کا فیصلہ کرے گا ۔ یہ میچ پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے مابین کھیلاجائے گا ۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے

بارش کی پیشگوئی کے بعداس میچ کے متاثرہونےکاخدشہ ظاہرکیا جا رہا ہے اور اگر یہ میچ منسوخ کردیا گیا تو ایسی صورت میں کراچی کنگز کی ٹیم فائنل میںکوالیفائی کر جائے گی ۔کیونکہ پلے آف رائونڈ سے پہلے پوائنٹس ٹیبل پرکراچی کنگز کو پشاور زلمی پر برتری حاصل تھی۔