Thursday February 13, 2025

کھیل تو سکتا ہوں لیکن اب میری ضرورت ہی کیا ہے جب۔۔۔مصباح الحق کس وجہ سے ٹیم سے باہر ہیں؟؟بہت کچھ کہہ ڈالا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان مصبا ح الحق کا کہنا ہے کہ جب ٹیم میں آپ کی جگہ لینے کیلئے کھلاڑی موجود ہوں تو یہ ضروری نہیں ہوتا کہ آپ کھیلیں گے یا نہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصبا ح الحق کا کہنا تھا کہ لیوک رونچی جس طرح سے کھیل رہاہے وہ زبردست ہے ، ا س نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں بھی عمد ہ پرفارم کیا تھا اور یہاں بھی تقریبا ہر میچ میں اس نے ٹیم کو عمدہ آغاز فراہم کیا ہے ،ہمارے لیے یہ خوشی کی بات ہے کہاوپنرز ہمیں ایسا آغازفراہم کررہے ہیں کہ میچ کا فیصلہ 6اوورز میں ہی ہوجاتا ہے ۔اپنے انجری کے بارے میں مصباح الحق کا کہنا تھا کہ یہ ہیئر لائن فریکچر ہے اور اگر ٹیم کو ان کی ضرورت ہوئی تو وہ کھیلنے کا چانس

لے سکتے ہیں تاہم ابھی ان کی جگہ کھیلنے والے لڑکے کافی عمدہ پرفارم کررہے ہیں جس کی بہت خوشی ہے، نہ کھیلنے کا دکھ ہوتا ہے تاہم اگر ٹیم اچھا پرفارم کررہی ہو تو اس سے اچھی بات کوئی نہیں ہوسکتی ۔